تاجروں کی ہارن بجاؤحکمران جگاؤ تحریک
18 جولائی 2020 (18:07) 2020-07-18

لاہور: تاجروں کی ہارن بجاؤحکمران جگاؤ تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگیا۔

تاجر تنظیموں اور مختلف تجارتی سیکٹرز کی یونینز ٹولیوں اور ریلیوں کی صورت میں ٹھوکر نیاز بیگ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے۔ آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ. قومی تاجر اتحاد. لاہور ریسٹورانٹس یونٹس ایسوسی ایشن، اسنوکر اینڈ بلئیرڈ کلب ایسوسی ایشن، ہوٹل اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کی ہارن بجاؤحکمران جگاؤ تحریک کا آغاز ہوگیا۔

تاجروں رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد براستہ موٹر وے اسلام آباد روانہ ہو گئی۔ تاجر رہنما نعیم میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تاجر برادری کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں صرف مطالبہ ہے کہ بند کاروبار کھولے جائیں۔

رکشہ یونین رہنما مجید غوری کی قیادت میں رکشہ ڈرائیورز نے ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ تحریک میں علامتی شرکت کرتیہوئے تاجروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔


ای پیپر