آئی سی سی نے انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم زمبابوے کو معطل کر دیا
18 جولائی 2019 (23:22) 2019-07-18

لندن : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کو معطل کردیا گیا ہے، زمبابوے کو کرکٹ بورڈ جمہوری انداز میں چلائے جانے میں ناکامی اور سیاسی مداخلت پر معطل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کی فنڈنگ بھی بن کر دی ہے جس کے بعد اب زمبابوے آئندہ کسی بھی آئی سی سی کے ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکے گی ۔

آئی سی سی نے زمبابوے کو تین ماہ میں جمہوری انداز میں بورڈ کی بحالی کا کہا ہے۔ زمبابوین کرکٹ ٹیم کی معطلی کے بعد ان کی اگلے سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفائر میچز میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔


ای پیپر