عمران خان میانوالی ایکسپریس کا افتتاح کریں گے
18 جولائی 2019 (22:43) 2019-07-18

لاہور :وزیراعظم پاکستان عمران خان لاہور اورماڑی انڈس کے درمیان میانوالی ایکسپریس کے نام سے نئی ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ نئی ٹرین کا افتتاح میانوالی ریلوے ا سٹیشن سے کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے کے حکام نے بتا یا کہ میانوالی ایکسپریس میں 5 بوگیاں اکانومی کلاس، ایک اے سی اسٹینڈرڈ اور ایک بوگی پاور پلانٹ پر مشتمل ہوگی۔شاہدرہ، قلعہ شیخوپورہ ،سانگلہ ہل اورچنیوٹ میانوالی ایکسپریس کے سٹاپ ہوں گے، میانوالی ایکسپریس سرگودھا، خوشاب، کندیاں، میانوالی اوردادخیل پر بھی اسٹاپ کریگی۔

میانوالی ایکسپریس رات 9بجے لاہور سے روانہ ہوکر اگلے روزصبح 6 بجے ماڑی انڈس پہنچا کرے گی،ماڑی انڈس سے بھی میانوالی ایکسپریس رات 9 بجے روانہ ہوکر اگلے روز صبح 6بجے لاہور پہنچا کرے گی، میانوالی ایکسپریس میں لاہور سے سرگودھا تک اکانومی کلاس کا کرایہ 250 اور اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 650 روپے رکھا گیا ہے۔ لاہور سے میانوالی کا اکانومی کلاس کا کرایہ 350 روپے، اے سی سٹینڈر ڈ کا کرایہ 800 روپے ہوگا۔لاہور سے ماڑی انڈس کا اکانومی کلاس کا کرایہ 400 روپے، اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 1000 روپے ہوگا۔


ای پیپر