منی لانڈرنگ کے الزامات میں معزز خواتین کو بھی دیکھ رہا ہوں:شیخ رشید
18 جولائی 2019 (19:36) 2019-07-18

لاہور :وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کے الزامات میں معزز خواتین کو بھی دیکھ رہا ہوں ،ان لوگوں نے اپنے پیسے کیلئے فالودے ،چورن او ر دہی بھلے والوں کے نام استعمال کیے ،شیخ رشید نے کہا اپوزیشن سمیت تمام کرپٹ لوگوں کو اس بات کا غصہ ہے کہ عمران خان ان لوگوں کو بچ نکلنے کا راستہ کیوں نہیں دے رہا ،شیخ رشید بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ریاست کے سربراہ نے بھی درمیانی راستہ نکالنے کی بات کی لیکن عمران خان نے صاف انکار کردیا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کی ایک ایسے وقت میں ملاقات ہونے جا رہی ہے جس سے ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی مستقبل کا تعین ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا افغانستان سے نکلتا ہے تو یہ نہ صرف پاکستان کے لیے اچھا ہے بلکہ آئندہ امریکی الیکشن میں ٹرمپ بہتر پوزیشن میں ہونگے،امریکا افغانستان سے نکلتا ہے تو یہ نہ صرف پاکستان کے لیے اچھا ہے بلکہ آئندہ امریکی الیکشن میں ٹرمپ بہتر پوزیشن میں ہونگے۔


ای پیپر