جلد عوام کے درمیان ہوں گا : نواز شریف
18 جولائی 2019 (19:31) 2019-07-18

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد سینٹرل جیل سے روانہ ہو گئے، مریم نوازنے بھی اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا، نواز شریف نے کہا کہ ویڈیو لیکس سے میری بے گناہی ثابت ہو گئی، جلد فیصلہ ہو جائے گا کہ کس طرح من گھڑت کہانی بنا کر الزامات لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور مریم نواز نے لاہور سینٹرل جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف سے ملاقات بھی کی اور انہیں سیاسی صورتحال سے آگاہ بھی کیا، مریم نواز نے نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل احتساب عدالت ضرور جائوں گی، جس کے بعد نواز شریف نے مریم نواز سے کہا کہ وہ بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے، ویڈیو لیکس سے میری بے گناہی ثابت ہو گئی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف اور مجھ پر جو نئے الزامات لگائے گئے ان میں کوئی صداقت نہیں ہے، شہباز شریف کا لندن میں ڈیلی میل کی خبر پر عدالت جانا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد فیصلہ ہو جائے گا کہ کس طرح من گھڑت کہانی بنا کر الزامات لگائے گئے، کب تک بے گناہ کو جیل میں رکھیں گے، عوام کو سمجھ آ گئی ہے کہ مجھے جیل میں کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔


ای پیپر