مدارس کو وفاقی وزارت تعلیم سے منسلک کیا جائے گا :شفقت محمود
18 جولائی 2019 (18:19) 2019-07-18

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کے لئے کوشاں ہے، اس سلسلے میں تمام مدارس کی رجسٹریشن کی جائے گی، مدارس کو وفاقی وزارت تعلیم سے منسلک کیا جائے گا تاہم وہ اپنا نظم و نسق خود سنبھالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مدارس کو رجسٹر کرنے کے لئے اتفاق رائے موجود ہے، رجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس کام جاری نہیں رکھ سکیں گے، کوشش ہے کہ پورے ملک میں یکساں نصاب تعلیم ہو۔ انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم کو ازسر نو ترتیب دینے کے لئے بھی اقدامات کر رہے ہیں، تمام مدارس کو رجسٹر کرنے کے لئے بھی اتفاق رائے موجود ہے، تمام مدارس وفاقی وزات تعلیم کے ساتھ منسلک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس کام جاری نہیں رکھ سکیں گے، وفاقی وزات تعلیم رجسٹرڈ مدارس کی ہر ممکن معاونت کرے گی اس مقصد کے لئے 12 ریجنل دفاتر قائم کئے جائیں گے، فیڈرل بورڈ میں مذہبی تعلیم سے متعلق خصوصی شعبہ قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میٹرک اور انٹر سطح کے لازمی مضامین مدارس میں پڑھائے جائیں گے تاکہ مدارس کے طلباءبھی پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کر سکیں، مدارس میں عصری مضامین کے امتحانات وفاقی بورڈ کی زیر نگرانی ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مدارس بہت اچھی تعلیم و تربیت دے رہے ہیں، ان اقدامات کا مقصد دینی مدارس کے طلباءکو قومی ترقی کے عمل میں شامل کرنے کے لئے متحرک کرنا ہے۔


ای پیپر