نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی گرفتار کرلیا
کیپشن:   فوٹو/ ن لیگ فیس بُک پیج
18 جولائی 2019 (14:42) 2019-07-18

لاہور: نیب نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم کو لاہور ٹول پلازہ سے گرفتار کیا۔ رانا ثناءاللہ کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک اور بڑے رہنما کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے آج سابق وزیراعظم کو پیشی کیلئے طلب کیا تھا لیکن انہوں نے آج نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی تھی۔


ای پیپر