فوٹو بشکریہ فیس بک

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تبدیلی کی خبر درست نہیں: نعیم الحق
18 جولائی 2019 (12:46) 2019-07-18

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تبدیلی کی خبر درست نہیں۔ حکومت نے تردید کر دی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ شبر زیدی کو تبدیل نہیں کیا جا رہا۔ وہ بدستور اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ شبر زیدی اور ان کی ٹیم کے درمیان ہم آہنگی موجود نہیں جب کہ تاجر برادری شبر زیدی کے اقدامات سے ناخوش ہیں جس کی بناء پر چیئرمین ایف بی آر سمیت وزیراعظم کی معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے، تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی نے شبر زیدی کو عہدے سے ہٹانے کی تردید کردی ہے۔


ای پیپر