امریکا نے ترکی کو ایف 35 اسٹیلتھ فائٹر جیٹ پروگرام سے باہر کر دیا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
18 جولائی 2019 (08:53) 2019-07-18

نیویارک: روس سے میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے پر امریکا نے ترکی کو ایف 35 اسٹیلتھ فائٹر جیٹ پروگرام سے باہر کر دیا۔

ترکی نے امریکی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹنر کو پروگرام سے نکالنا انتہائی غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق روس سے میزائل دفاعی نظام خریدنے پر ترکی نیٹو پروگرام کا حصہ نہیں رہ سکتا۔ روسی ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی خریداری کا فیصلہ ایف 35 کے حصول کو ناممکن بناتا ہے۔

واشنگٹن نے ترکی کو اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم کی کئی بار پیشکش کی لیکن ترکی نے روسی میزائل سسٹم خرید کر نیٹو کے ساتھ وعدے کی خلاف ورزی کی ہے۔


ای پیپر