فوٹو بشکریہ فیس بک

حافظ سعید کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں: شیخ رشید
18 جولائی 2019 (08:34) 2019-07-18

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، ان کو بین الاقوامی دباؤ اور بین الاقوامی پراپیگنڈے کے باعث گرفتار کرنا پڑا۔

نیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حافظ سعید کا تعلق عالمی سطح پر کچھ منفی واقعات سے جوڑا گیا ہے۔ جدوجہد آزادی کشمیر میں حافظ سعید کردار ادا کرتے رہے۔

واضح رہے کہ حافظ سعید کو گرفتار کرکے 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، کالعدم جماعت کے امیر کو سی ٹی ڈی پنجاب نے لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے حراست میں لیا۔

حافظ سعید پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات ہیں۔ سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید ، عبدالرحمان مکی، امیر حمزہ اور محمد یحیی عزیز کے خلاف مقدمات درج کئے تھے۔


ای پیپر