Source : Yahoo

وفاداریاں بدلنے لگیں
18 جولائی 2018 (17:08) 2018-07-18

پی پی 154سے ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ندیم کمبوہ کی (ن) لیگ میں واپسی


لاہور: پی پی 154سے ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ندیم کمبوہ کی مسلم لیگ ن میں واپسی ہوگئی۔تفصےلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہباز سے تحریک انصاف کے کارکن ندیم کمبوہ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ندیم کمبوہ نے ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ ساتھیوں میں شہباز احمد کھوکھر، فریاد چوہان، فاروق نذیر اور محمد طارق کمبوہ شامل ہیںواضح رہے کہ پی پی 154 سے لیگی رہنما ندیم کمبوہ کچھ عرصہ قبل تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

فضہ جونیجو اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما اجمل وزیر تحریک انصاف میں شامل


اسلام آباد: سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کی صاحبزادی فضہ جونیجو اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما اجمل وزیرنے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی، دونوں رہنماﺅں نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر اعتماد کا اظہا رکیا۔ بدھ کو سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کی بیٹی فضہ جونیجو نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ، مسلم لیگ (ق) کے رہنما اجمل وزیرنے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی، دونوں رہنماﺅں نے بنی گالہ میں عمران خان سے الگ الک ملاقات کی، دونوں رہنماﺅںنے تحریک انصاف کی قیادت اور مشور پر اعتماد کا اظہار کیا۔


ای پیپر