Source : Cricinfo

پاکستانی باﺅلرز کی تباہ کن باﺅلنگ ،زمبابوے کو بدترین شکست
18 جولائی 2018 (15:34) 2018-07-18

ہرارے:فہیم اشرف کی عمدہ باولنگ اور پاکستانی بیسٹمینوں کی شاندار باولنگ کی وجہ سے زمبابوے کو عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا۔ آج کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پرزمبابوے کی طرف سے دیا گیا 68 رنز کا ٹارگٹ 9.5 اوورز میں پورا کر لیا۔پاکستان نے ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی،پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0سے برتری حاصل ہو گئی ہے ۔

اس سے پہلے فہیم اشرف کی جاندا ر باولنگ کی تباہ ک باولنگ ، پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کی پوری ٹیم صرف 67 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

کوئنز اسپورٹس کلب میں جاری میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 25.1 اوور میں 67 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی۔ چامو چی بھا بھا 16 اور کپتان ہیملٹن مساکدا 10 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ 8 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔


گرین شرٹس کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 شکار کیے جب کہ جنید خان نے 2، یاسر شاہ، شاداب خان اور عثمان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔گرین شرٹس کو 5 میچز پر مشتمل سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے، سیریز اپنے نام کرنے کے لیے گرین شرٹس کو ا?ج کے میچ میں فتح درکار ہے جب کہ سیریز میں رہنے کے لیے زمبابوین ٹیم کو لازمی میچ جیتنا ہوگا۔


تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، محمد عامر اور حسن علی کی جگہ جنید خان اور یاسر شاہ کو شامل کیا گیا۔ کپتان سرفراز احمد کو فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، ا?صف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، یاسر شاہ، جنید خان اور عثمان خان شنواری کی خدمات حاصل ہیں۔


اسکواڈ میں شامل حارث سہیل ہمشیرہ کی طبیعت کی خرابی کے باعث واپس پاکستان آرہے ہیں تاہم ان کی جگہ اب تک کسی متبادل کو نہیں بلایا گیا۔


ای پیپر