مریم نواز کو سکیورٹی خدشات کے باعث سہالہ ریسٹ ہائوس منتقل کئے جانے کا امکان
18 جولائی 2018 (14:55) 2018-07-18


راولپنڈی: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو سیکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہا ئو س منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سہالہ ریسٹ ہا ئو س کو پہلے سے سب جیل قرار دیدیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق مریم نواز کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہا ئو س منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سہالہ ریسٹ ہا ئو س کو پہلے سے سب جیل قرار دیدیا گیا ہے اور اس کی سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیاگیا ہے۔ حکام کے مطابق مریم نواز کی جیل سے ریسٹ ہا ئو س منتقلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ مریم نواز 5 روز گزرنے کے بعد بھی خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پائیں،


انہوں نے جیل حکام سے مچھروں اور صفائی ستھرائی سے متعلق شکایات کی ہیں جب کہ وہ جیل میں بنے کھانے سے ہر ممکن حد تک اجتناب کررہی ہیں۔


ای پیپر