پی ایس 52 ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے امیدوار کو واضح برتری
سورس:   فائل فوٹو
18 جنوری 2021 (23:04) 2021-01-18

عمر کوٹ: سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 52 کے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ کو واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی طرف سے سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم اور پیپلز پارٹی کے امیدوار امیر علی شاہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا۔ 

128 پولنگ اسٹیشنز میں سے 116 کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ 53228 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم 26183 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ تاہم مزید دو پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنا باقی ہیں لیکن امیر علی شاہ کی سبقت اتنی زیادہ ہے کہ انہیں فرق نہیں پڑے گا۔ 

ذرائع کے مطابق دو پولنگ اسٹیشنز پر امیدواروں کے حامیوں میں تصادم ہوا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ 

سید امیر علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں جس کا مجھ پر کرم ہوا ہے اور آج سب کو پتا چل گیا ہے کہ عوام کس کے ساتھ کھڑی ہے۔ میرے مرحوم والد نے عمر کوٹ کے عوام کی 41 سال خدمت کی اور میں بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گاْ۔ واضح برتری ملنے پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کی رہائش گاہ پر کارکنوں کی آمد اور جشن شروع ہو گیا ہے۔ کارکن آتش بازی، نعرے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے ہیں۔ 


ای پیپر