Imran Khan 5 Million Offer
18 جنوری 2021 (21:34) 2021-01-18

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان کو فارن فنڈنگ کے سلسلے میں پانچ ملین ڈالر کی پیشکش ہوئی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا ،معروف تجزیہ کار نے دعویٰ کیا کہ قطر نے عمران خان کو لا ہور جلسے کے بعد پانچ ملین ڈالر کی پیشکش کی تھی جس کا میں خود گواہ ہوں ۔

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اسوقت فارن فنڈنگ کیس میں نا اہلی کی تلوار تینوں سیاسی جماعتوں پر لٹک رہی ہے ،ہو سکتا ہے الیکشن کمیشن کوئی سخت فیصلہ لے اور ہو سکتا ہے کہ کچھ نرمی دیتے ہوئے جرمانہ ہی کیا جائے ،انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کے پاس اختیار ہے کہ وہ اس کیس میں الزام ثابت ہونے پر اس جماعت کو کالعدم قرار بھی دے سکتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف پر الزام ہے کہ انہوں نے 23 اکائونٹس ظاہر نہیں کیے ،تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو فارن فنڈنگ کے سوالات کا جواب دینا پڑے گا ،اس سے قبل مولانا فضل الرحمن نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس پاکستان کا سب سے بڑا سکینڈل ہے ،پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتیں فارن فنڈنگ کیس کے معاملہ پر بھر پور احتجاج کرینگی ۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان خود اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ انہیں دو ممالک سے مدد کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے وہ پیسہ لینے سے انکار کر دیا تھا جن میں ایک قطر اور دوسرا ایک اور عرب ملک شامل ہے ،صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو لاہور جلسے کے بعد 5 ملین ڈالر کی پیشکش ہوئی تھی ۔


ای پیپر