Broadsheet Case Expose Nawaz Sharif
18 جنوری 2021 (19:08) 2021-01-18

اسلام آباد :وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے براڈ شیٹ کیس سے متعلق کہا ہے کہ نواز شریف کے خاندان کی 76 جائیدادوں کی قیمت 800 ملین ڈالر بتائی گئی، پھر کہتے ہیں نواز شریف کی جائیدادوں کو چھوڑیں آگے چلیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کیس کے حقائق نیا تہلکہ ہیں، نواز شریف کے خاندان کی 76 جائیدادوں کی قیمت 800 ملین ڈالر بتائی گئی ہے، یہ بات اب لندن کی عدالت کہہ رہی ہے، پھر کہتے ہیں نواز شریف کی جائیدادوں کو چھوڑیں آگے چلیں، بھائی کیسے آگے جاسکتے ہیں اگر ان کو چھوڑ دیں۔

https://www.naibaat.pk/05-Mar-2021/40400


ای پیپر