jemima khan,sajal ali,sahaban azmi,shekhar kapoor,movie,cast
18 جنوری 2021 (14:57) 2021-01-18

لندن : وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے اپنی فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی کے بعد بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کو بھی کاسٹ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان ان  دنوں بطور فلم ساز ایک فلم بنانے میں مصروف ہیں جس کا نام What's Love Got To Do With It رکھا گیا۔ ان دنوں اس فلم کی کاسٹ فائنل کی  جا رہی ہے جس حوالے سے گزشتہ دنوں خبر آئی تھی کہ پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ سجل علی کو اس فلم میں کاسٹ کیا گیاہے۔جبکہ اب خبر آئی ہے کہ بھارت کی شہرہ آفاق اداکارہ شبانہ اعظمی بھی اب اس فلم کی کاسٹ کا حصہ بن گئی ہیں۔

بھارتی ہدایتکار شیکھر کپور نے اس فلم کیلئے شبانہ اعظمیٰ کا نام بھی تجویز کیا تھا جس پر جمائما خان نے حامی بھر لی۔ یہ فلم ایک رومانوی فلم ہو گی جس میں شبانہ اعظمی اور سجل علی کیا کردار نبھانے جا رہی ہیں ابھی اس بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔فلم کی ریکارڈنگ کا آغاز لندن میں کیا جا چکا ہے اور یہ فلم جمائما خان کی فلمسازی کی وجہ سے پاکستان میں بہت توجہ کا مرکز بن رہی ہے


ای پیپر