Security forces, Pakistan, terrorist, PTI government, India, South Waziristan
18 جنوری 2021 (14:11) 2021-01-18

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں میں عثمان علی اور وحید عرف لشتئی شامل ، ہلاک دہشتگرد کالعدم تحریک طالبان سجنا گروپ کے فعال رکن تھے۔ ہلاک دہشت گرد دھماکا خیز مواد تیار کرنے کے ماہر تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے جو دوسروں کو بھی شدت پسندی کی تربیت دیتے اور آئی ای ڈیز بنانے کے ماہر تھے۔


ای پیپر