khairpur,seven,year old,girl,killed,raped,arrest
18 جنوری 2021 (12:34) 2021-01-18

خیر پور:سات سال کی بچی سے شرمناک عمل کرکے اسے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کی گرفتاری ڈی این اے میچ ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بچی کے ساتھ شرمناک عمل اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جس سے ایک قتل کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ابتدائی تفتیش میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ ملزم کے ساتھ اس گھنائونے فعل میں مزید دو ملزمان بھی شریک تھے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس اس وقت چھاپے مار رہی ہے۔ملزم کا ڈی این اے مقتولہ بچی کے ڈی این اے سے میچ کر گیا تھاجس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا ہے۔اس اندھے قتل کے کیس میں 365 سے زائد افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کئے گئے تھے۔

کئی افراد کی گرفتاری پولیس کی طرف سے عمل میں لائی گئی تھی جن سے تفتیش کا عمل جاری تھا لیکن گزشتہ روز ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد شامل تفتیش افراد میں سے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ اس بدفعل میں اس کے ساتھ دیگر دو ملزمان بھی شامل تھے۔جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔اس حوالے سے کچھ دیر میں ایس ایس پی خیر پور امیر سعود کی طرف سے اہم پریس کانفرنس کی بھی امید ہے۔

یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل خیر پور میں ایک سات سالہ بچی کی لاش کیلے کی فصل سے ملی تھی جسے اس کے ڈوپٹے سے ہی گلا گھونٹ پر قتل کیا گیا تھا۔ 


ای پیپر