US president, Joe Biden, executive orders, Donald Trump, Capitol Hill
18 جنوری 2021 (11:24) 2021-01-18

نیویارک: جوبائیڈن نے امریکی صدر کا حلف اٹھانے کے بعد پہلے روز کیے جانے والے ایگزیکٹو احکامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف رون کلین کے مطابق صدر کا حلف اٹھانے کے بعد جوبائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ اقدامات کو واپس لینے کے علاوہ وبا سے بچاؤ کے لیے ہنگامی اقدامات کا اعلان کریں گے۔ جو بائیڈن 7 مسلمان ممالک کے شہریوں پر امریکی امیگرشن لینے پر پابندی ختم کر دیں گے۔

جو بائیڈن موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پیرس معاہدے میں امریکا کو دوبارہ شامل کر دیں گے۔ اس کے علاوہ امریکا میں سفر کے دوران ماسک کی پابندی لازمی قرار دیدی جائے گی۔

چیف آف اسٹاف نے مزید بتایا کہ جو بائیڈن طلبہ کو قرضوں کی ادائیگیوں میں مزید مہلت کے علاوہ وبا کی وجہ سے مشکلات سے دو چار افراد کی بے دخلی روکنے کے لیے بھی اقدامات کا اعلان کریں گے۔

ادھر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب سے قبل تمام ریاستوں کے علاوہ دارالحکومت واشنگٹن میں مسلح مظاہروں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے خبردار کیا ہے کہ 20 جنوری کو ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے مسلح احتجاجی مظاہرے ہو سکتے ہیں۔ جس کو روکنے کیلئے نیشنل گارڈ کے مزید فوجی دستوں کو واشنگٹن بھیج دیا گیا ہے۔ کیپٹل ہل سے کئی میل دور بھی سڑکیں بند ، کنکریٹ کی رکاوٹیں نصب۔

ادھر واشنگٹن میں امریکی کانگریس کی عمارت کے قریب پولیس نے ایک مسلح شخص کو گرفتار کر لیا ، قبضے سے پستول اور پانچ سو گولیاں برآمد۔


ای پیپر