Pandemic, vaccine, vaccinators, India, medical complications, PM Modi
18 جنوری 2021 (10:07) 2021-01-18

نیو دہلی: مودی سرکار کی بنائی ہوئی ویکسین لگوانے والوں کی طبعت بگڑنے کے بعد پورے بھارت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 52 افراد میں ویکسین لگوانے کے بعد طبی پیچیدگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ ویکسینیشن کے بعد ان افراد میں سر میں درد ، الرجی ، سانس کی تکلیف شروع ہوگئی۔

بھارت میں برطانوی اور مقامی طور پر تیار کردہ دو ویکسینز لگائی جا رہی ہیں ۔ 30 کروڑ افراد کو جولائی کے وسط تک یہ ویکسین لگائی جائے گی ۔ چند روز قبل ، بھوپال شہر میں بھارتی ویکسین لگوانے والا ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔ گزشتہ ماہ ویکسین کی خواراک لینے والے ہریانہ کے وزیر داخلہ انیل وج کا وبائی ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی عالمی وبا کی ویکسین مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ نئی دہلی کے ایک سرکاری ہسپتال میں سب سے پہلے ایک ہیلتھ ورکر کو ویکسین لگائی گئی۔ اس مہم کے تحت بھارت ایک ارب 37 کروڑ آبادی میں سے تین کروڑ افراد کو وسط جولائی تک یہ ویکسین لگائی جائے گی۔

یاد رہے کہ مودی کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارت اس عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے


ای پیپر