Second wave, Pandemic, Pakistan, patients, NCOC, PTI government
18 جنوری 2021 (09:26) 2021-01-18

لاہور: عالمی وبا کے پاکستان میں حملے جاری ، چوبیس گھنٹے میں وبا سے 46 مریض موت کے منہ میں چلے گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 10 ہزار 997 تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہزار ، 920 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 5 لاکھ ، 21 ہزار ، 211 تک جا پہنچی جبکہ 4 لاکھ 75 ہزار 228 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ اس وقت فعال کیسز کی تعداد 34986 ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں وبا کے جان لیوا وار جاری ہیں ، اب تک متاثرین کی تعداد 9 کروڑ 54 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے ، مزید 9 ہزار سے زائد افراد وائرس سے موت کے منہ میں چلے گئے ، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 20 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

عالمی وبا کے کیسز کے حوالے سے تیسرے نمبر پر رہنے والے برازیل نے پہلی ویکسین منظور کرلی ہے ۔ جبکہ ناروے میں امریکی کمپنی فائرز کی ویکسین نے 29 بزرگ شہریوں کی جان لے لی۔ ویکسین لگوانے کے بعد پُراسرار طور پر ہلاک ہونے والے افراد کی اوسط عمریں 75 سال سے زائد تھیں۔


ای پیپر