Motorways, flights operation, dense fog, Punjab, Lahore
18 جنوری 2021 (08:50) 2021-01-18

لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھند کا راج ، حدِنگاہ انتہائی کم ہونے پر موٹروے کئی مقامات پر بند۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے دھند کے باعث بند ، حد نگاہ 50 میٹر سے بھی کم رہ گئی ۔ اسلام آباد سے چکوال موٹر وے ایم 3 لاہور سے سمندری تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔ قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

ادھر ترجمان موٹر وے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کر دی ہے۔

دوسری جانب لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن معطل ہونے سے 17 پروازیں منسوخ ہوگئیں ہیں جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دھند اور سردی کی یہ لہر ابھی مزید جاری رہے گی ۔ آئندہ چند دنوں میں تیز بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

گزشتہ روز مری گلیات ، کالام مالم جبا سمیت شمالی علاقہ جات میں کئی جگہوں پر برف باری نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا ہے۔

ادھر کراچی میں سردی کی شدت برقرار ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی درجہ حرارت کم ترین سطح پر رہنے کا امکان ہے۔


ای پیپر