جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا : رانا ثنا اللہ
18 جنوری 2020 (19:10) 2020-01-18

لاہور : پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا، شہریار آفریدی عدالت میں آکر وضاحت پیش کریں، حکومت کا کوئی مستقبل نہیں، 2020 میں اس حکومت سے چھٹکارا ملے گا، عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے اپوزیشن کو مصروف رکھا جا رہا ہے، عوام کے لیے 2 وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں لائحہ عمل بنائیں گے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا عوامی مسائل پر بھرپور احتجاج کریں گے، اپوزیشن کو مصروف کرنے کے لیے بے بنیاد مقدمے بنائے جا رہے ہیں، یہ بات عیاں ہوگئی کہ مجھ سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، حکومت انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  فیصل آباد سے پکڑے گئے شخص کو سامنے لایا جائے، شہریارآفریدی نے ایوان میں کہا میں نے اور وزیراعظم نے سازش نہیں کی، جن لوگوں کو پکڑا گیا انہیں عدالت میں پیش کریں، عدالت سے استدعا کریں گے کہ شہریار آفریدی اور ڈی جی اے این ایف کو طلب کیا جائے۔


ای پیپر