نواز شریف نہیں آرہے ہیں ٗ بات ختم : شیخ رشید
18 جنوری 2020 (18:49) 2020-01-18

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف نہیں آرہے ، نہیں آرہے ، نہیں آرہے ، بات ختم‘میرے دوست شہبا زشر یف آرہے ہیں ‘مر یم نوازاور شہبا زشریف کے خلاف مزید نئے مضبوط کیس بن رہے ہیں ۔

پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف جس کام کے لیے لندن گئے ہیں انہیں وہ کرنے دیں، مریم نواز اور شہباز شریف کے خلاف سنجیدہ کیسز آنے والے ہیں، شہبازشریف میری پارٹی کے آدمی ہیں جب میں کہوں تب ہی واپس آئیں اور اگر وہ واپس آنا چاہتے ہیں تو اسلام علیکم یہ سارے لوگ سوچ سمجھ کر ہی باہر گئے ہیں میں نے کہا تھا کہ تابوت بھی یہیں سے نکلے گا اور ثبوت بھی، نواز شریف نہیں آرہے اور مریم نواز فی الحال اپنے والد کے پاس نہیں جارہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت ساری افواہیں چل رہی ہیں لیکن کچھ نہیں ہوگا، پہلے ہی کہا تھا کہ آرمی ایکٹ سے متعلق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)تعاون کرے گی، نیب آرڈیننس پر بھی پردے کے پیچھے تعاون جاری ہے امید ہے الیکشن کمشنر کے معاملہ بھی اتفاق رائے سے حل ہوگا۔ میں عمران خان کا اتحادی ہوں پی ٹی آئی کا ترجمان نہیں، جب تک عمران خان عثمان بزدار کے ساتھ ہیں میں بھی ساتھ ہوں، فواد چوہدری بڑے آدمی میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گیس نہیں ہے اور آٹا بھی مہنگا ہے لیکن عمران خان کے علاوہ آپشن نہیں‘ نوازشریف کی بیٹی مریم نواز پاپا کو ملنے ابھی نہیں جا سکتیں‘ شہبازشریف واپس آسکتے ہیں مگر نوازشریف کو اللہ حافظ ہے‘ فواد نے جو کہا وہ کہہ سکتے ہیں، میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ ہوں‘ حکومت جانے کی افواہیں چل رہی ہیں، کچھ نہیں ہوگا، میں عمران خان کا ساتھی ہوں مگر پی ٹی آئی کارکن نہیں‘ ملک میں مہنگائی ہے، بجلی گیس نہیں لیکن ڈیڑھ سال اور دیدیں سب ٹھیک ہو جائے گا، فروری مارچ حکومت کے لیے مشکل مہینے ہیں، پھر سب ٹھیک ہونا شروع ہوجائے گا۔


ای پیپر