Image Source : Facebook

پاک فوج نے جو کہا وہ کر دکھا یا ،بھارتی فوج کے ہوش ٹھکانے لگا دئیے
18 جنوری 2019 (20:20) 2019-01-18

راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 3بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل اور 2کو شدید زخمی کر دیا ہے ۔

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ اور کوٹ کھٹیرہ کے سیکٹرز میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی پوسٹوں کو موثر طور پر نشانہ بناکر جواب دیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور 2 بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی پوسٹ کو بھی نقصان پہنچا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی ‘جس کے نتیجے میں محمد مشتاق نامی شہری زخمی ہوا تھا۔


ای پیپر