Image Source : SOP Website

نئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آتے ہی اہم کام کر دیا
18 جنوری 2019 (19:35) 2019-01-18

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ اسلام آباد کے لیے 5بینچ تشکیل دےدیے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ اسلام آبادکے لیے پانچ بینچ تشکیل دےدیے۔ چیف جسٹس کی جانب سے بنائے گئے بینچ نمبر1 میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہجسٹس مقبول باقر‘ جسٹس منصور علی شاہ‘ بینچ نمبر 2 میں جسٹس عظمت سعیدجسٹس فیصل عرب‘ جسٹس مظہر عالم‘ بینچ نمبر3 میں جسٹس مشیرعالم ‘ جسٹس قاضی فائزعیسی‘ بینچ نمبر4 میں جسٹس عمر عطا بندیال‘ جسٹس منیب اختر‘ جسٹس یحی جبکہ بینچ نمبر 5 میں جسٹس منظور ملک، جسٹس طارق مسود شامل ہیں۔

دوسری جانب چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مقدمات کی کازلسٹ بھی جاری کردی ہے۔


ای پیپر