Image Source : Facebook

وزیر اعظم عمران خان کا عوامی شکایات کیخلاف دبنگ ایکشن
18 جنوری 2019 (17:38) 2019-01-18

اسلام آباد:وزیراعظم نے عوامی شکایات پر عمل درآمد سے متعلق صوبوں کو احکامات جاری کردیے۔

جمعہ کو وزیراعظم کے سیکریٹری اعظم خان کی جانب سے صوبوں کو مراسلہ جاری کیا گیاہے جس میں وزیراعظم کی جانب سے شہریوں کے مسائل حل کرنے کو سنجیدگی سے لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو شکایات کے سلسلے میں ہونے والی تکلیف پر باقاعدہ معذرت کی جائے۔

وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ تمام حل شدہ شکایات کا ازسر نو جائزہ لیا جائے جب کہ اس حوالے سے ایک ماہ کے اندر جامع رپورٹ جمع کرائی جائے۔مراسلے کے مطابق وزیراعظم نے اپنے احکامات میں چیف سیکریٹریز کو ایک ماہ میں شکایات سے متعلق سرٹیفیکیٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔


ای پیپر