شیخ رشید نے مزید 20ٹرینیں چلانے کا اعلا ن کر دیا
18 جنوری 2019 (17:02) 2019-01-18

لاہور :وفاقی وزیر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مار چ تک ہم 20نئی ٹرینیں چلا رہے ہیں جبکہ فریٹ ٹرینوں کی تعداد 8سے 20کر دی جائے گی ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے تما م سٹیشنز پر جلد فارمیسی کھولنے جا رہے ہیں اس کے علاوہ بڑے سٹیشنوں پر ڈاکٹروں کی سہولت بھی میسر کی جائے گی ،ریلوے قوانین کو سخت سے سخت کرتے ہوئے بغیر ٹکٹ کے سفر کرنے والوں کیخلاف ممکنا طور پر اب کاروائی کی جائے گی ،بغیر ٹکٹ کے سفر کرنے والوں کیخلاف کاروائی سے ہمیں تقریبا 6کروڑ روپے کی آمدن ہو رہی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ 20ٹرینیں ہم نے پہلے چلا دی ہیں اور اب مزید 20ٹرینیں چلانے جا رہے ہیں۔

شیخ رشید نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری التماس ہے کہ ٹکٹ کے بغیر سفر نہ کریں ،ریلوے ٹریک کے ارد گرد ناجا ئز تجاوزات والوں کو پہلے ہی الٹی میٹم دیدیا ہے کہ اب ٹریک مزید مصروف ہو جائے گا لہذا ٹریک کے نزدیک سکولوں اور دیگر تجاوزات کی اجازت نہیں دے سکتے ،عوام سے گزار ش ہے کہ ٹرین پر سفر ٹکٹ لے کر یں اور ریلوے کیساتھ صفائی کی مہم میں ہمارا ساتھ دیں ،انہوں نے کہا کہ فروری سے آپ دیکھیں گے ریلوے کے نظام میں واضح تبدیلی ہو جائے گی ،ریلوے سٹاف کے ساتھ مل کر ہفتہ خوش اخلاق کا منائیں گے ،تاکہ عوام دوست ریلوے سٹاف مہیا ہو ،اس کے ساتھ اگر کسی کو ریلوے حکام کیساتھ کسی بھی قسم کی کوئی شکایت ہو تو ہمارے دئیے گئے ای میل یا سوشل میڈیا پر ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔


ای پیپر