فوٹو بشکریہ فیس بک

وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات سے متعلق عملدرآمد میں کوتاہی کا نوٹس لے لیا
18 جنوری 2019 (16:23) 2019-01-18

اسلام آباد: مسئلہ حل ہوا نہیں، وزیراعظم عمران خان کو سب اچھا کی رپورٹ دیدی گئی لیکن شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات سے متعلق عملدرآمد میں کوتاہی کا نوٹس لے لیا اور تمام حل شدہ شکایات کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔

تمام چیف سیکرٹریز سے ایک ماہ کے اندر وزیر اعظم پاکستان کو اپنے دائرہ اختیار میں دائر شکایات سے متعلق سرٹیفیکیٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔


ای پیپر