فوٹو بشکریہ فیس بک

افغان امن مشن، زلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اہم بیٹھک
18 جنوری 2019 (15:55) 2019-01-18

اسلام آباد: امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اہم بیٹھک۔ دونوں رہنماؤں نے افغان مفاہمتی عمل پر ہونے والی پیش رفت پر سر جوڑے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں قیام امن کے لیے مفاہمتی عمل کو مشترکہ ذمہ داری قرار دیا۔ مذاکرات کے لیے سہولت کاری کی پاکستانی کاوشیں جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

زلمے خلیل زاد نے امریکا اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کرانے کے لیے سہولت کاری پر پاکستانی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا اسپینوزا سے ملے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔


ای پیپر