فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا
18 جنوری 2019 (15:00) 2019-01-18

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا، گرین شرٹس آج بھی بھرپور ٹریننگ سیشن کریں گے۔

ون ڈے ہو یا ٹیسٹ، پاکستان ٹیم مسلسل آؤٹ آف فارم، بیٹنگ لائن کی آئے دن ناکامی درد سر بن گئی۔ ایسے میں جنوبی افریقا سے مقابلہ، وہ بھی اس کے ہوم گراؤنڈ پر شاہینوں کے لیے بڑی آزمائش بن گئی۔

وہی میدان جہاں پاکستان چار میں سے صرف ایک سیریز جیت سکا، پاکستان ٹیم میں چار فاسٹ بولرز کی شمولیت متوقع۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کو ڈی کوک اور اسٹین کی خدمات حاصل نہیں۔


ای پیپر