فوٹو بشکریہ فیس بک

آصف سعید کھوسہ نے بطور چیف جسٹس پہلے کیس کا فیصلہ سنا دیا
18 جنوری 2019 (14:18) 2019-01-18

اسلام آباد: آصف سعید کھوسہ نے بطور چیف جسٹس پہلا کیس منشیات اسمگلنگ کا سنا اور مقدمے میں سزا یافتہ نور محمد کی سزا میں کمی کی درخواست مسترد کردی۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ کیس میں گواہ سرکاری ملازمین تھے، جن کا مجرم سے کوئی عناد نہیں تھا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے چیک ڈس آنر مقدمہ میں ملزم خالد محمود کو ضمانت پر رہا کردیا۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ضمانت منسوخی کیس میں قاسم جان کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

چیف جسٹس پاکستان نے تین مقدمات کی عدالتی کارروائی ختم کرنے پر بینچ میں شامل ججز کا شکریہ ادا کیا اور ویک اینڈ اچھا گزرنے کی امید ظاہر کی۔


ای پیپر