فوٹو بشکریہ فیس بک

فوجی عدالتوں پر پیر سے حکومت کے ساتھ مذکرات ہوں گے: رانا ثناء اللہ
18 جنوری 2019 (14:08) 2019-01-18

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں پر پیر سے حکومت کے ساتھ مذکرات ہوں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں فوجی عدالتوں کو توسیع دینے یا نہ دینے پر دونوں آرا موجود ہیں۔ ہمارا موقف ہے کہ جب دہشتگردی 85 فیصد ختم ہوگئی تو اب پھر فوجی عدالتوں کی کیا ضرورت ہے۔

تین ماہ بعد حکومت ہمیں گالیاں بکتی رہی تو اخلاقیات کمیٹی یاد نہیں آئی، ہم نے دوچار جواب دیئے تو اخلاقیات کمیٹی یاد آگئی۔ یہ واقعات سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔ اس کمیٹی کے بننے کے پیچھے ایک دو خاص واقعات ہیں۔

شیخ رشید کے خلاف ریفرنس پر سپیکر کو تاریخ دینے کا کہا ہے۔ ریفرنس کے نکتہ کا ثبوت شیخ رشید کے طبی ملاحظہ سے سامنے آجائے گا۔


ای پیپر