فوٹو بشکریہ فیس بک

بارش کا نیا سسٹم آج بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں داخل ہوگا
18 جنوری 2019 (10:53) 2019-01-18

لاہور: بارش کا نیا سسٹم آج بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں داخل ہوگا۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے بعض علاقوں میں آج بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کی کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیش گوئی۔

ادھر شمالی علاقہ جات سمیت اکثر پہاڑی مقامات پر خون جما دینے والی سردی برقرار ہی۔ بگروٹ سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ منفی 12 ڈگری تک گر گیا۔ سکردو اور کالام میں منفی 10، گوپس منفی 9، استور منفی 8، مالم جبہ میں منفی 5 اور قلات میں منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 1، لاہور میں 2، فیصل آباد صفر، ملتان 5، پشاور 2 جبکہ کراچی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں سردی کی شدت میں اضافہ، قومی شاہراہوں پر دھند کا راج، حدنگاہ انتہائی کم رہی۔


ای پیپر