فوٹو بشکریہ فیس بک

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 26 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھالیا
18 جنوری 2019 (10:01) 2019-01-18

اسلام آباد: جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 26 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر حکومتی وزرا نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ حاضر سروس جج صاحبان کی بڑی تعداد اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کل ریٹائرڈ ہو گئے تھے، منصفِ اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چیف جسٹس کے کئی فیصلوں کو پذیرائی ملی۔

میاں ثاقب نثار نے عوامی مسائل کا بھی نوٹس لیا، موبائل کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس کی کٹوتی ہو یا پھر نجی سکولوں، کالجز یا ہسپتالوں کی فیس، پینے کا پانی، کرپشن، سرکاری اداروں کی ناقص کارکردگی سمیت دیگر اہم کیسز کا چیف جسٹس نے فیصلہ بھی سنایا۔ ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے چیف جسٹس نے بڑا فیصلہ کیا جس کے بعد ایک مہم شروع ہوئی جو اب ایک تحریک بن چکی ہے۔

میاں ثاقب نثار نے ریٹائرمنٹ سے قبل کل آخری بار سماعت کی، گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے کیس کی سماعت ہو گی جس کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔


ای پیپر