حکومتی شٹ ڈاؤن، امریکا کو روزانہ 170 ملین ڈالر نقصان بھگتنا پڑ رہا ہے
18 جنوری 2019 (09:33) 2019-01-18

نیویارک: امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن 5ویں ہفتے میں داخل ہوگیا۔ شٹ ڈاؤن سے ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے فنڈز سے زیادہ لگایا جا رہا ہے۔

امریکی صدر نے میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے 5ارب ڈالر کا مطالبہ کیا تھا، تاہم شٹ ڈاؤن کے باعث امریکا کو روزانہ 170 ملین ڈالر نقصان بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اندازے کے مطابق اب تک امریکا کو شٹ ڈاؤن کے باعث 3ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔ شٹ ڈاؤن جاری رہا تو نقصان امریکی صدر کی مطلوبہ رقم سے بھی بڑھ جائے گا۔


ای پیپر