Dollar and Gold Rate Pakistan
18 فروری 2021 (20:17) 2021-02-18

کراچی:مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کی کمی سے ایک لاکھ 10ہزار200روپے ہوگئی۔

صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4ڈالر کی کمی سے1785ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت100روپے کی کمی سے1لاکھ 10ہزار200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 86روپے کی کمی سے94ہزار478روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1380روپے مستحکم رہی۔

دوسری طرف انٹرا بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید35پیسے کی کمی سے159.20روپے سے گھٹ کر158.85روپے اور قیمت فروخت30پیسے کی کمی سے159.30روپے سے گھٹ کر159روپے ہو گئی اسی طرح20پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید159.20روپے سے گھٹ کر159روپے اور قیمت فروخت159.40روپے سے گھٹ کر159.20روپے ہوگئی۔


ای پیپر