فائل فوٹو

جیف بزوس نے موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کیلئے بڑی رقم دینے کا وعدہ کرلیا
18 فروری 2020 (10:48) 2020-02-18

دنیا کے امیر ترین آدمی نے موسمیاتی تبدیلوں سے لڑائی میں مدد کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایمازون کے چیف جیف بزوس نے موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کیلئے 10 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کرلیا۔ انہوں نے کہا دوسرے لوگوں کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے لڑنے کے نئے طریقوں کو تلاش کیا جاسکے۔

جیف بزوس نے پوری دنیا کے لوگوں کو پیغام دیا کہ یہ زمین ہم سب کی ہے، ہمیں مل کر اس کی حفاظت کرنی چاہیے۔


ای پیپر