فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل لاہور پہنچ گئے
18 فروری 2020 (10:09) 2020-02-18

  لاہور : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے اُن کا استقبال کیا، بچوں نے گلدستے پیش کیے۔

لاہور کے دورے کے دوران اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتو نیو گوتریس بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ سمیت تاریخی مقامات کا دورہ کریں گے ، جبکہ ڈی ایچ اے کڈن گارڈن کی پولیو مہم میں بھی شرکت کریں گے۔ گوردوارہ کرتارپور کا دورہ بھی کریں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ شاہی قلعہ میں دیں گے، انتونیو گوتریس کے دورہ لاہور پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔


ای پیپر