فائل فوٹو

انگلینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
18 فروری 2020 (09:29) 2020-02-18

انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی ، تیسرے میچ میں مہمان ٹیم نے پانچ وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔

سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے 222 رنز بنائے، کلاسن نے 66 اور باووما نے 49 رنز بنائے۔ جواب میں انگلینڈ نے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا، انگلش ٹیم پانچ گیندوں پہلے ہدف تک پہنچ گئی، بیئرسٹو نے 64 مورگن اور بٹلر نے 57، 57 رنز اسکور کیے۔


ای پیپر