Image Source : File

پلوامہ حملے کے پیچھے چھُپی سازش بے نقاب
18 فروری 2019 (21:34) 2019-02-18

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان کے قطر اور یواے ای اور سعودی عرب سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان کو امت مسلمہ کو اکٹھا کرنے میں کردار اداکرنے میں خوشی ہوگی،آپس میں الجھے ممالک ہمیں ثالثی کی اجازت دیں، پلوامہ حملہ بھارت کے الیکشن میں ہندو پسند ووٹ حاصل کرنے کی سازش کی ایک کڑی ہے ۔

پیر کونجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کو اکٹھا کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے اس میں ہمیں خوشی ہوگی۔ پاکستان کردار ادا کرسکتا ہے جو آپس میں الجھے ہوئے ہیں وہ ہمیں اجازت دیں، پاکستان کے قطر اور یواے ای اور سعودی عرب سے اچھے تعلقات ہیں۔ مسلم ممالک میں غلط فہمیاں ہیں انہیں دور کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے ایم او یو سے دستخط کرنے سے پہلے ان منصوبوں سے متعلق تفصیلی ریسرچ کی اس کے بعد اس پر دستخط کیے۔ سعودی ٹیم نے دیکھا کہ یہاں پر کس طرح سرمایہ کاری کریں گے تو منافع ہوگا۔

سعودی عرب نے اپنی ریسرچ کے بعد یہاں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا۔ سعودی عرب سے معاہدوں پر عمل کیلئے مناسب میکنیزم بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے پیر کو گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتہ تھا کہ بھارت ہندوو پسند ووٹ حاصل کرنے کیلئے الیکشن سے پہلے کچھ بھی کرسکتا تھا یہ پلوامہ حملہ اسی کی کڑی ہے۔ بھارتی رویے پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے اور اس سے بھارتی رویہ کے منفی اثرات سے آگاہ کیا اور یواین سیکرٹری جنرل سے بھارتی رویے پر کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔


ای پیپر