Image Source : IK Facebook

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا سرکاری اعلامیہ
18 فروری 2019 (19:55) 2019-02-18

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق حکومت پاکستان نے اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان میں 20ارب ڈالرسرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے ولی عہد کے دورے کا سرکاری اعلامیہ جاری کر دیا گیا ،سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے، تاریخی برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔اعلامیہ کے مطابق محمد بن سلمان نے وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں ایک نیا باب رقم کیا گیا، سیاسی، سفارتی، اقتصادی ،سرمایہ کاری کا فریم ورک طے کیا گیا، دورہ سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا قیام دو طرفہ تعلقات کومضبوط کرے گا۔

دورے کے دوران سرمایہ کاری، تجارتی تعلقات کو ترجیح دی گئی، سعودی عرب نے پاکستان میں 20ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا، سعودی عرب کے ساتھ معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے، دونوں ممالک میں تاریخی برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے کرتار پور بارڈرکھولنے کے فیصلے کو سراہا گیا، سعودی عرب نے پاکستان کی بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کوسراہا ، دونوں ممالک کا علاقائی امن، مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق ہوا ہے، دونوں ممالک کا مسلمانوں کے خلاف تشدد، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیرکا حل یواین قرارداد، کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے،دونوں ممالک کا خطے میں امن و امان اور سیکیورٹی پر واضح موقف ہے۔


ای پیپر