Image Source : Twitter

نجم سیٹھی بھی عمران خان کے گُن گانے لگے
18 فروری 2019 (18:42) 2019-02-18

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی ولی عہد محمد سلمان نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید دو ہزار کے قریب قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا تو پاکستانی اس معاملے پر خوش ہوئے ہی مگر معروف صحافی نجم سیٹھی بھی عمران خان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔

نجم سیٹھی نے گزشتہ روزسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ہمیں سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کا مسئلہ اٹھانے پر عمران خان اور ان کی فوری رہائی کا حکم دینے پر محمد بن سلمان کی تعریف کرنی چاہئے۔

عمران خان کو ملک بھر کی جیلوں میں معمولی جرائم میں قید لوگوں کی رہائی کیلئے بھی ایسا ہی حکم جاری کرنا چاہئے کیونکہ اچھائی کا آغاز ہمیشہ گھر سے ہوتا ہے۔


ای پیپر