Image Source : File

پلوامہ حملے کے بعد مودی سرکار کی پاکستانی فنکاروں کیخلاف بڑی پابندی
18 فروری 2019 (18:06) 2019-02-18

ممبئی: پلوامہ حملے کے بعد مودی سرکار نے پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے پر پابندی لگادی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینے امپلوائز(فوائس)اور انڈین فلم اور ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز پلوامہ حملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھارتی فلموں اور ڈراموں میں پاکستانی اداکاروں پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق مودی سرکار نے اب باضابطہ طور پر پاکستانی اداکاروں پر بالی ووڈ اور بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے جب کہ ٹی سیریز سمیت دیگر میوزک کمپنیاں پہلے ہی پاکستانی گلوکاروں کے گانے اپنے یوٹیوب چینل سے ہٹاچکے ہیں۔


ای پیپر