عمران خان کی قیادت میں پاکستان اقتصادی طاقت بن جائیگا : شہزادہ محمد بن سلمان 
18 فروری 2019 (17:59) 2019-02-18

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے خود کو پاکستان کا سفیر کہنا اعزاز ہے، سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد کے بیان کو بے حد سراہا جا رہا ہے،پاکستانی افرادی قوت کیلئے ان کے اقدامات قابل تحسین ہیں،سعود ی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب میں قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کو اپنا فرض سمجھتا ہوں، آپ کی قیادت میں پاکستان ترقی کررہا ہے،ترقی کے سفر میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، پاکستان آئندہ سالوں میں بڑی معیشت بنے گا۔

وزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے نور خان ایئربیس پر مشترکہ پریس کانفرنس کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے خود کو پاکستان کا سفیر کہنا اعزاز ہے، سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد کے بیان کو بے حد سراہا جا رہا ہے،پاکستانی افرادی قوت کیلئے ان کے اقدامات قابل تحسین ہیں، پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر پوری قوم کی جانب سے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سعودی عرب کی جیلوں میں قید زیادہ تر لوگ مزدور تھے،انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان نے ان لوگوں کو نوکریاں نہیں دیں جس کی وجہ سے وہ لوگ سعودی عرب گئے تھے۔

وزیر اعظمکا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنا فون دیکھا تو مجھے لگا کہ آپ اتنے مشہور ہیں کہ اگر الیکشن لڑے تو مجھ سے زیادہ ووٹ لیں گے،پہلی بار پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تمام شعبوں کا احاطہ کررہے ہیں، پاکستان کی جیو اسٹرٹیجک اہمیت ہے، پاکستان سعودی ولی عہد کا دوسرا گھر ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستانی قیدیوں کی رہائی کو اپنا فرض سمجھتا ہوں، 2050تک پاکستان بڑی اقتصادی طاقت بن جائے گا، عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کررہا ہے، پاکستان کے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تعلقات پروان چڑھ رہے ہیں، ہم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو بڑی معیشت بنتا دیکھ رہے ہیں، ترقی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ ہیں، وہ سعودی عرب میں قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

انہو ں نے مز ید کہا کہ آپ کی قیادت میں پاکستان ترقی کررہا ہے، ہم آپ کی قیادت میں پاکستان کو بڑی معیشت دیکھ رہے ہیں، ترقی کے سفر میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، پاکستان آئندہ سالوں میں بڑی معیشت بنے گا، پا کستان کے شا ندار مستقبل پر یقین رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پڑوس میں دو بڑی معیشت ہیں، ایک طرف چین اور ایک طرف بھارت ہے، اور مجھے یقین ہے کہ پاکستان ان دونوں ہمسایوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی اہلیت رکھتا ہے۔


ای پیپر