سعودی ولی عہد تاریخی دورہ کے بعد واپس روانہ ہو گئے
18 فروری 2019 (17:30) 2019-02-18

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے دو روزہ کامیاب دورے کے بعد واپس روانہ ہوگئے ۔وزیر اعظم عمران خان نے خود  ایوان صدر سے گاڑی چلا کر معزز مہمان کو لیکر نور خان ائیر بیس پہنچے ۔

تفصیلات کے مطابق

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور وزرا سمیت اہم شخصیات نے معزز مہمان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایوان صدر سے رخصت کیا۔

ایوان صدر سے رخصت ہو نے سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان نے کابینہ ارکان سے الوداعی مصافحہ کیا، وزیراعظم عمران خان خود گاڑی ڈرائیو کی اور معزز مہمان کو نور خان ایئربیس پہنچایا،ایوان صدر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیاعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے شرکت کی۔

معزز مہمان کے اعزاز میں آرمی بینڈ کا خصوصی مظاہرہ کیا گیا۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان خوشگوار غیر رسمی بات چیت ہوئی، بعد ازا ں نو ر خان ایئر بیس سے وزیر اعظم عمران خان ، کا بینہ ارا کان اور آ رمی چیف جنر ل قمر جا وید با جوہ نے سعود ی ولی عہد کو رخصت کیا ۔

اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پر وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزرا سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے سعودی ولی عہد کو الوداع کیا۔پاکستان سے واپسی کے موقع پر سعودی ولی عہد کافی خوشگوار انداز میں نظر آئے اور عمران خان نے انہیں گلے لگ کر انہیں رخصت کیا۔

اس سے قبل ایئرپورٹ پر وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مشترکہ طور پر مختصر پریس کانفرنس بھی کی۔


ای پیپر