سکرین شوٹ

سعودی ولی عہد اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہم ملاقات
18 فروری 2019 (15:35) 2019-02-18

اسلام آباد: ایوان صدر آمد سے پہلے وزیر اعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی تعلقات اور فوجی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس پی آر بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا مان رکھ لیا، خود کو پاکستان کا سفیر قرار دے کر جو کہا کر دکھایا۔ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

صرف اتنا ہی نہیں عازمین حج کی پاکستان کی امیگریشن کی درخواست بھی مان لی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں 29 ہزار عازمین کی کراچی میں امیگریشن ہوگی۔


ای پیپر