فوٹو بشکریہ فیس بک

سعودی ولی عہد نے عازمین حج کی پاکستان کی امیگریشن کی درخواست بھی مان لی
18 فروری 2019 (14:25) 2019-02-18

لاہور: شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا مان رکھ لیا، عازمین حج کی پاکستان کی امیگریشن کی درخواست بھی مان لی۔ پہلے مرحلے میں 29 ہزار عازمین کی کراچی میں امیگریشن ہوگی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کہتے ہیں لاہور اور اسلام آباد میں امیگریشن کیلئے بھی بات چل رہی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت عازمین حج کو اب جدہ ائرپورٹ پر کئی گھنٹے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹویٹ کیا ہے کہ خود کو پاکستان کا سفیر قرار دے کر سعودی ولی عہد نے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب پہلے ہی پاکستانیوں کے لیے وزٹ ویزے کی فیس میں کمی کر چکا ہے۔


ای پیپر