فوٹو بشکریہ فیس بک

بھارت کا مکرہ چہرہ بے نقاب، کلبھوشن یادیو کا پاسپورٹ اصلی نکلا
18 فروری 2019 (12:54) 2019-02-18

اسلام آباد: کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت کی مشکلات بڑھنے لگیں، برطانوی ادارے نے کلبھوش کا پاسپورٹ اصلی قرار دے دیا، دوسری جانب عالمی عدالت برائے انصاف میں کلبھوشن کیس کی سماعت آج ہوگی۔

برطانوی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کلبھوشن کی جعلی شناخت کیلئے بھارت نے اصل پاسپورٹ جاری کیا۔ رپورٹ کے مطابق حسین مبارک پٹیل کے نام سے پاسپورٹ بھارتی حکومت کا جاری کردہ ہے۔

کلبھوشن یادیو نے جعلی شناخت اپنا کر حسین مبارک کے نام سے سفر کیا، حسین مبارک پٹیل کا پاسپورٹ اصلی جبکہ شناخت جعلی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے برطانوی ادارے کی رپورٹ عالمی عدالت میں پیش کر دی ہے۔

واضح رہے کہ ہالینڈ کے شہر ہیگ میں عالمی عدالت برائے انصاف میں کلبھوشن کیس کی سماعت آج ہوگی۔


ای پیپر